۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ق

حوزہ / فلسطین کو تسلیم کرنے کے حوالے سے یورپی ممالک کے بیان کے تسلسل میں اس بار آرمینیا کی باری تھی کہ وہ اپنے فیصلے کو عام کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، فلسطین کو تسلیم کرنے کے حوالے سے یورپی ممالک کے بیان کے تسلسل میں اس بار آرمینیا کی باری تھی کہ وہ فلسطین کو تسلیم کرنے کے سلسلہ میں اپنے فیصلے کو عام کرے۔ تاہم صیہونی حکومت کے حکام "ایریوان" (آرمینیا کا دارلحکومت) کے اس اقدام سے پریشان ہو گئے اور انہوں نے اسرائیل میں آرمینیا کے سفیر کو طلب کر کے اس معاملہ پر اس کی سرزنش کی اور اس سے وضاحت بھی طلب کی ہے۔

قبل ازیں جمعہ کو ایریوان کی جانب سے ایک بیان میں اعلان کیا گیا تھا کہ وہ آج کے بعد سے فلسطینی حکومت کو رسماً تسلیم کرے گا۔

قابل ذکر ہے کہ اسپین، ناروے، آئرلینڈ اور سلووینیا یورپی یونین کے وہ ممالک تھے جنہوں نے حال ہی میں اپنے بیان میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .